آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا سیلاب زدگان کیلئے فنڈز جمع کرنیکا اعلان

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور قلندرز کے فاتح کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے وہ اپنی جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کریں گے اور جمع ہونے والی رقم متاثرین کی طرف بھیج دی جائے گی۔

NAME: Fawad AhmedBSB: 013711ACCOUNT: 433429814Please donate generously to the above account and let’s help the people affected by the worst floods..I would like to auction my @CricketAus ( West Indies tour 2015 ), @VicStateCricket ( Sheffield Shield Winners 2014/15 ) pic.twitter.com/WM4ruaGMkF
— Fawad Ahmed (@bachaji23) September 1, 2022
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ’’تصور کریں کہ اگر ہم میں سے ہر شخص ایک ڈالر عطیہ کرتا ہے، تو کچھ ہی وقت میں ہم ایک ملین ڈالر اکٹھا کر سکیں گے جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو سکے گی‘‘۔
فواد احمد نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنی تین جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کروں گا جس کے لیے لوگ مجھے پرائیویٹ میسج پر بولی کی رقم بتا سکتے ہیں جبکہ زیادہ بولی والی رقم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کروں گا۔
واضح رہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے فواد احمد نے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔