حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

حکومت نے پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان کی قیمتوں کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے کے بعد سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے، 50 روپے اور 80 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔