جیل جا کر خطرناک ہونے والی صرف باتیں ہیں: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل جاکر خطرناک ہونے والی صرف باتیں ہیں، عمران خان جیل گئے تو لگ سمجھ جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کیس کے معاملے پر چیف جسٹس نے زور دیا اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے، حکومتی کوششوں سے بھی لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے حقائق ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتے، مسئلے کے حل کیلئے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگرچیف جسٹس ان کیمرہ سماعت کریں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اورخطرناک ہو جاؤں گا۔ جس پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ صرف کرنےکی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائےگی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے، انہیں جولائی اگست میں جیل بھیجنا چاہیے تھا۔