مصر کی سرحد کے قریب فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک گروپ نے سرحدی علاقے میں گھس کر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے دو اسرائیلی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایک مسلح شخص اور تیسرا اسرائیلی اہلکار چند گھنٹوں کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔