امریکا میں جنگی طیاروں نے ایک مشکوک اور بے ترتیب پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کا پیچھا کیا جو ورجینیا کی پہاڑوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں اہم اور حساس مقامات ہونے کی وجہ سے ہائی الرٹ ہوتا ہے اور آج واشنگٹن کی فضاؤں میں ایک چھوٹے طیارے کی مشکوک پرواز سے جنگی طیاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق کنٹرول ٹاور کے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک طیارے کے پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر لڑاکا طیارے مشکوک طیارے کا پیچھا کرتے رہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو روکنے کا اشارہ کرنے کے لیے لائٹ کا بھی استعمال کیا گیا لیکن پائلٹ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ چھوٹا مشکوک طیارہ ورجینیا میں ایک مقام پر پہاڑ سے ٹکرا کر زمیں بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اس طیارے میں 7 سے 12 افراد تک کی گنجائش ہوتی ہے تاہم حادثے کے وقت اس میں کتنے افراد موجود تھے اس کی تصدیق جاری ہے۔ امریکی حکام نے طیارہ حادثے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی طیارے میں موجود افراد کی تعداد اور ان کی موجودہ حالت سے متعلق کچھ بتایا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کرکٹ کیلئے بری خبر، رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر
- آدھا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
- خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت سے متعلق بری خبر آگئی
- ایسی کون سی غذائیں ہیں جو گردوں کیلئے خطرناک ہیں؟
- غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛ امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015