بدقسمتی سے پاکستان میں پارٹی ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی: چودھری سرور

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پارٹی ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی، پارٹی ورکرز کو اقتدار میں بھی حصہ نہیں ملتا، لوگوں کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے جو ہم بدلیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان میں پارٹیوں کے کارکن کو عزت نہیں دی جاتی، یہاں کارکنوں کا کام صرف دریاں بچھانا اور نعرے لگانا ہے، ان کو اقتدار میں بھی حصہ نہیں ملتا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تبدیلی کی خواہش لے کر آیا تھا، آج تک کوئی بھی جماعت الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔