عوامی شکایات و مہم کے بر خلاف نیپرا نے کیسے K-electric کے لائسنس میں توسیع کردی؟ سازش بے نقاب

اسلام آباد (فائق شاہ)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نےکے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی۔نیپرا نے لائسنس میں چھ ماہ کی عارضی توسیع کا فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوادیا ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی20 سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،کے الیکٹرک نے لائسنس میں20 سال تجدید کی درخواست کی تھی، عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید سے متعلق تعین کیا جائےگا۔

کے الیکٹرک نےمزید 20 سال کیلئے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست دی تھی ۔نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ توسیع کا عبوری ریلیف دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین نیپرا توصیف H فاروقی جماعت اسلامی حمایت یافتہ ہیں اور انہوں نے جماعت اسلامی کو اس معاملے میں اعتماد میں لیا اور ساتھ ہی ساتھ KE کے سابق نہایت وفادار کیڈٹ کالج یافتہ مکینیکل انجینئر ملازم اور ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ صاحب نے کے الیکٹرک کو عوامی دباؤ کے با وجود ملی بھگت کر کے لائسنس تجدید کر دیا۔ ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے رفیق احمد شیخ کے کانٹریکٹ کی معیاد ختم ہوئے کئی مہینے گزر چکے ہیں اور وہ اسی سازش کیلئے اب تک غیرقانونی تعیناتی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں