سی ڈی اے کا چھاپہ، زلفی بخاری کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چھاپا مارنے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا گرنے کے بعد کہ خالی نجی پراپرٹیز پر حملے کیے جائیں ریاست نام کی کیا چیز رہ گئی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے لکھا،’انتہائی گھٹیا حرکت جرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سیل کر دیا۔‘ In an extremely low move, police, CDA & unidentified men raided and sealed my house in presence of Assistant Commissioner & Deputy Commissioner. My house help & pets have been thrown out on the street at this hour. What’s left of a state that can stoop this low and attack… pic.twitter.com/rt8uOEVM5W — Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 26, 2023 انہوں نے لکھا، ’(چھاپے کے وقت) میرے ملازمین اور پالتو جانوروں کو سڑک پر پھینک دیا گیا‘۔