امریکا میں خنزیر کے تبدیل شدہ گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والی امریکا کی پہلی خاتون دو ماہ بعد انتقال کر گئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست نیوجرسی کی 54 سالہ خاتون لیزا پسانو جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر انتقال کر گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون میں ٹرانسپلانٹ کردہ گردے نے مئی کے اختتام تک ہی پیچیدگیاں پیدا کرنا شروع کردی تھیں، اس وجہ سے ان کے جسم سے خنزیر کے جسم میں ترمیم شدہ گردہ نکال دیا گیا تھا۔ خنزیر کا گردہ نکالے جانے کے بعد خاتون کو مصنوعی گردے پر رکھا گیا تھا اور وہ مصنوعی گردے اور ڈائلاسز کے ذریعے ایک ماہ سے زائد عرصے تک زندہ رہیں لیکن جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر چل بسیں۔ مذکورہ خاتون مذکورہ خاتون بیک وقت گردے اور دل کی بیماری میں مبتلا تھیں اور ان کے دونوں اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ماہرین نے ان میں جینیاتی طور پر ترمیم شدہ خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا۔ ماہرین نے مذکورہ خاتون کو گردے کے ٹرانسپلانٹ کے وقت مصنوعی دل پر رکھا تاکہ ان کے جسم میں مطلوبہ خون کی مقدار بنتی رہے۔ خنزیر کے تبدیل شدہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ابتدائی چند دن بعد ڈاکٹرز اور خاتون کے اہل خانہ نے ان کی صحت بدتریج بہتر ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اب خاتون کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے والی خاتون کے انتقال سے قبل مئی میں ہی خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کروانے والا پہلا مرد بھی دو ماہ کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ امریکا کے 62 سالہ رچرڈ ’رک‘ سلیمن خنزیر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ ہونے کے دو ماہ بعد چل بسے تھے۔ اس سے قبل امریکا میں خنزیر کے تبدیل شدہ دل سے بھی مریضوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جا چکا ہے لیکن ان کی بھی موت ہوگئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی، باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا
- ٹیسٹ میچ کو 4 دن تک محدود کرنے کا مطالبہ
- ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کس کو تلاش کیا؟
- شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیر اعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015