ویمنزعالمی کرکٹ کپ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 150رنز سے ہرادیا

 کولمبو میں خواتین کے آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت ایک سوپچاس رنز سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چالیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر تین سوبارہ رنزبنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم بیس اوورزمیں دوسوچونتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پرصرف تراسی رنزبناسکی۔ آج اندورمیں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کامقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ میچ دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔