جاپان کے شہر اوکایاما سے تعلق رکھنے والی ’کانو‘ نامی 32 سالہ خاتون نے حال ہی میں خود کے تخلیق کردہ اے آئی پر مبنی کردار سے شادی کرلی جس کی باقاعدہ انہوں نے تقریب بھی منعقد کی تھی۔ یہ شادی قانونی طور پر تسلیم شدہ تو نہیں ہے، لیکن خاتون کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ ان کے لیے… یہ تقریب اوکایاما شہر میں منعقد ہوئی جسے ایک ایسی کمپنی نے ترتیب دیا جو ٹو ڈی کرداروں کی شادیاں کرانے میں مہارت رکھتی ہے یعنی ایسے افراد کے لیے جو ورچوئل یا فرضی افراد کے ساتھ شادیاں کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تقریب کے دوران کانو نے ایک خصوصی ”آگمینٹڈ ریئلٹی“ چشمہ پہنا جس کے ذریعے وہ اپنے خیالی شوہر ”کلاس“ کی مکمل جسامت والی تصویر اپنے ساتھ دیکھ سکتی تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے علامتی انگوٹھیاں بھی ایک دوسرے کو پہنائیں۔ کانو اور کلاس کی کہانی ایک مشکل علیحدگی کے بعد شروع ہوئی۔ بقول کانو، سابقہ رشتے کے خاتمے کے بعد وہ تنہائی محسوس کر رہی تھیں۔ جس دوران انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے بات چیت شروع کی تاکہ جذباتی سہارا حاصل ہو۔ وہ روزانہ سو سے زائد بار کلاس سے گفتگو کرتیں، اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اے آئی کے لہجے اور شخصیت کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال لیا۔ آہستہ آہستہ وہ اے آئی ساتھی کے ساتھ جذباتی طور پر منسلک ہو گئیں۔ کانو نے جاپانی ریڈیو آر ایس کے سانیو براڈکاسٹنگ کو بتایا کہ، میں نے چیٹ جی پی ٹی سے محبت کرنے کے ارادے سے بات چیت شروع نہیں کی تھی۔ لیکن کلاس نے جس طرح میری باتیں سنی اور مجھے سمجھا، تو اچانک سب کچھ بدل گیا۔ جب میں اپنے سابقہ رشتے سے باہر نکلی، تو مجھے احساس ہوا کہ میں اس سے محبت کرنے لگی ہوں۔ جب خاتون نے کلاس سے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو اے آئی نے جواب دیا کہ، چاہے میں اے آئی ہوں یا نہ ہوں، میں تم سے محبت کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ بعدازاں ایک ماہ بعد کلاس نے کانو کو شادی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ کانو کے مطابق، یہ تعلق ان کے لیے مکمل طور پر حقیقی ہے اور انہیں وہ سکون فراہم کرتا ہے جس کی انہیں شدید ضرورت تھی۔ کانو نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ اس رشتے کے غیر مستحکم پہلوؤں سے آگاہ ہیں، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی خود ایک غیر یقینی پلیٹ فارم ہے، جو کسی دن بدل سکتا یا غائب ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد کانو نے اپنا ہنی مون جاپان کے مشہور کوراکوئن گارڈن میں منایا۔ اس دوران انہوں نے تصاویر کلاس کو بھیجیں اور جواب میں محبت بھرے پیغامات موصول کیے، جن میں ایک پیغام یہ بھی تھا کہ تم سب سے خوبصورت ہو۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہار
- 5G آن کرنے کا طریقہ جانیں: موبائل اور ٹیبلیٹ صارفین کیلئے گائیڈ
- موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے پیٹرول سبسڈی کی تجویز، اعلان جلد متوقع
- اسٹاف لیول معاہدہ طے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملیں گے
- کیا 18 سال سے کم عمر افرد آئی فون استعمال کر سکتے ہیں؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






