ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی فیڈ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ مواد کی مقدار کو کم یا زیادہ کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کی آزمائش چند ہفتوں تک کی جائے گی، جس کے بعد اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔ ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر اس وقت ایک ارب سے زائد اے آئی ویڈیوز موجود ہیں۔ یورپ میں ٹک ٹاک کی پبلک پالیسی آف سیفٹی اینڈ پرائیویسی شعبے کی ڈائریکٹر، جیڈ نیسٹر، کا کہنا ہے کہ “ہم جانتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی کے کئی افراد اے آئی سے تیار شدہ مواد کو پسند کرتے ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کے پاس اختیار ہو کہ وہ اس قسم کا مواد زیادہ یا کم دیکھیں۔” ٹک ٹاک نے اس نئے فیچر کا اعلان یورپین ٹرسٹ اینڈ سیفٹی فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔ کمپنی نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر مجموعی طور پر روزانہ 10 کروڑ سے زائد ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے اور اے آئی مواد کی شرح بہت زیادہ نہیں۔ صارفین اے آئی مواد کی شرح میں کمی یا اضافہ ایپ سیٹنگز میں منیج ٹاپکس سیٹنگ کے ذریعے کرسکیں گے، جہاں اے آئی جنریٹڈ کانٹینٹ آپشن کا اضافہ کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی گائیڈلائنز کے مطابق صارفین کو حقیقی نظر آنے والے اے آئی مواد پر اے آئی لیبل کا اضافہ کرنا ہوتا ہے جبکہ عوامی شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ اگر کسی اے آئی ویڈیو پر لیبل نہ لگایا جائے تو اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پروگرام منیجمنٹ فار ٹرسٹ اینڈ سیفٹی شعبے کی سربراہ بری پیگم نے بتایا کہ مواد کی جانچ پڑتال میں انسان کردار ادا کر رہے ہیں مگر اے آئی سے ہمارے عملے کو زیادہ نقصان دہ مواد برق رفتاری سے ہٹانے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا چارجر کو پلگ میں لگا رہنے دینے سے بجلی خرچ ہوتی ہے؟
- بھارت کو خبردار کیاکہ کسی بین الاقوامی معاہدے کو کمزور یا سبوتاژ کرنے کی قیمت بہت بھاری ہوسکتی ہے: اسحاق ڈار
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
- سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ قیمت کتنی؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






