پشاور کے صدر بازار میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہاں موجود افراد کو فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا فی الحال قبل از وقت ہے۔ ابتدائی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، جبکہ علاقے کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔






