خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی امن لشکر پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔سچ کے مطابق اورکزئی کے علاقے یخ کنڈاؤ میں امن لشکر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ایس ڈی پی او محبوب خان نے تصدیق کی کہ امن لشکر پر حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ ایس ڈی پی او کا بتانا ہے کہ امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔