پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت سے متعلق ہونے والے پر 3 روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے فریقین میں طے پایا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے اور پنجاب حکومت ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر یہ چینی فروخت کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔ شوگر ملزمالکان کے وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔ ملاقات کیلئے آنے والے شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکا اشرف، فواد مختاراور دیگر شامل تھے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015