ملکی زرمبادلہ کے مجوعی ذخائر میں ساڑھے 3 کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 1کروڑ34 لاکھ ڈالر اضافے سے 16ارب10کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ17لاکھ ڈالر اضافہ سے 5ارب19 کروڑ ڈالرزکی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 3کروڑ51لاکھ ڈالرز اضافہ سے 21ارب29 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔






