مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ بچوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا سسٹم خاص طور پر 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں بچوں کا اکاؤنٹ والدین کے اکاؤنٹ سے منسلک ہوگا تاکہ والدین یہ طے کر سکیں کہ ان کا بچہ کن افراد سے چیٹ کر سکتا ہے، کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے اور کن سیٹنگز کو استعمال کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی پرائیویسی سیٹنگز اور چیٹ سے متعلق کئی آپشنز بھی والدین کے کنٹرول میں ہوں گے۔ اس فیچر کے تحت ان خصوصی اکاؤنٹس میں بچوں کو صرف پیغامات بھیجنے اور کال کرنے کی سہولت دی جائے گی جبکہ اشتہارات بھی نہیں دکھائے جائیں گے۔ اگرچہ ایپ اسٹورز پر اس ایپ کی عمر کی حد 13 سال یا اس سے زیادہ رکھی گئی ہے، تاہم بہت سے کم عمر بچے اپنے والدین سے رابطے کے لیے پہلے ہی اس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام میں بچے کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے والدین یا سرپرست کو اپنے فون اور بچے کے فون دونوں کی ضرورت ہوگی۔ سیٹ اپ کے دوران اکاؤنٹ کو کیو آرکوڈ کے ذریعے تصدیق کیا جائے گا اور والدین کو اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں مختلف الرٹس بھی موصول ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر بچہ کسی نئے کانٹیکٹ کو شامل کرے، بلاک کرے یا رپورٹ کرے تو والدین کو فوری اطلاع ملے گی۔ اگر کسی نامعلوم یا مشکوک شخص کی طرف سے پیغام آئے تو اسے الگ فولڈر میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں والدین اسے دیکھ کر بلاک یا اجازت دینے کا فیصلہ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ والدین چاہیں تو اضافی نوٹیفکیشنز بھی فعال کر سکتے ہیں، جیسے کہ بچے کی پروفائل تصویر یا نام تبدیل کرنا، کسی نئے چیٹ ریکوئسٹ کا آنا، کسی گروپ میں شامل ہونا یا اسے چھوڑنا۔ یہ تمام سیٹنگز والدین کے مقرر کردہ چھ ہندسوں کے پن کے ذریعے محفوظ ہوں گی۔ کمپنی کے مطابق ان اکاؤنٹس میں کئی فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے۔ مثال کے طور پر میٹا کی میٹا اے ائی، چینلز اور اسٹیٹس جیسی سہولیات بچوں کے لیے بند رہیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ چیٹس میں ڈزاپیئرنگ کا آپشن بھی دستیاب نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر کسی نامعلوم نمبر سے بچے کو پیغام موصول ہو تو ایپ اس کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرے گی، جیسے کہ وہ شخص کس ملک سے ہے یا کیا وہ کسی مشترکہ گروپ میں موجود ہے۔ نامعلوم افراد کی تصاویر بھی خودکار طور پر دھندلی دکھائی جائیں گی تاکہ بچے محفوظ رہیں۔ کمپنی کے مطابق جب بچے کی عمر بڑھ جائے گی تو انہیں اطلاع دی جائے گی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو عام اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم والدین چاہیں تو اس تبدیلی کو مزید 12 ماہ تک مؤخر بھی کر سکیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آئندہ مہینوں میں اسے مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی پھیلا دیا جائے گا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین اور حفاظتی اقدامات پر بحث جاری ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






