بیجنگ میں 108 منزلوں پر مشتمل بلند ترین ٹاور سے چھوٹا طیارہ ٹکرا کر تباہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سب سے بلند ترین ٹاور سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارہ کا ملبہ زمین پر پھیل گیا، واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ شہر کا سب سے بلند یہ ٹاور 108 منزلوں پر مشتمل ہے۔