بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں چاولی سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون نے پرائمری اسکول میں داخلہ لے کر پڑھائی شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام سلیمہ خان ہے جنہوں نے اسکول میں داخلہ لے کر سب کو حیران کر دیا۔ وہ پچھلے 6 ماہ سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ سلیمہ خان کو خود پر فکر ہے کہ وہ اس عمر میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے نام سے دستخط کر سکتی ہوں اور یہی میرے لیے اہم ہے۔‘ رپورٹس کے مطابق پرائمری اسکول کی ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر پرتیبھا شرما کا کہنا ہے کہ سلیمہ خان 8 ماہ قبل ہمارے پاس آئی تھیں، انہوں نے ہم سے درخواست کی تھی کہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر پرتیبھا شرما نے کہا کہ بڑی عمر کے افراد کو تعلیم دینا ایک مشکل کام ہے لہٰذا ہم شروع میں تھوڑا ہچکچائے، لیکن جب سلیمہ خان میں پڑھنے کا شوق محسوس کیا تو ہمیں انہیں داخلہ دینا پڑا۔ ڈاکٹر پرتیبھا شرما کے مطابق سلیمہ خان کے جوش کو دیکھ کر گاؤں کی دیگر 25 خواتین نے بھی اسکول میں داخلہ لیا، اب ہم نے ان کیلیے ایک الگ سے کلاس شروع کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمہ خان کی شادی 14 سال کی عمر میں ہو گئی تھی جبکہ ان کے گاؤں میں کوئی اسکول بھی نہیں تھا جس کے باعث وہ تعلیم سے محروم رہیں۔ سلیمہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ جب مجھے ہیڈ ماسٹر نے کتاب دی تو ہاتھ کانپ رہے تھے کیونکہ مجھے تو قلم تک پکڑنا نہیں آتا تھا۔ سوشل میڈیا پر سلیمہ خان کی کلاس میں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش ناکام ، 2 کرنل گرفتار
- وہ غلطیاں جو اسمارٹ فونز کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں
- چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
- لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
- عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015