کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی، بیرون ملک سے بھیجے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے بتایا ہے کہ بحرین سے افغانستان واپس بھجوائے گئے کارٹن سے کرسٹل آئس برآمد ہوئی، کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں ضبط کیے جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ کلکٹر کا کہنا تھا کہ فروٹ باسکٹس پرمشتمل پارسل مزار شریف سے رفیع نامی شخص نے بحرین بھجوایا، پکڑے جانے کے ڈر سےبحرین میں پارسل کو متعلقہ شخص نے وصول نہیں کیا۔ شفیق احمد نے بتایا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پارسل قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔ بحرینی حکام نے کھولے بغیر پارسل کراچی بھیجا دیا۔ کلکٹر کسٹمزشفیق احمد کے مطابق پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے دوران چیکنگ 14 کلو سے زائد کرسٹل آئس برآمد کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015