سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہے، سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنا کر ملک کو 2017،18 کے ٹریک پر لائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے، اگلے ہفتے نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹوں پرکامیابی حاصل کرے گی، ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہے، سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنا کر ملک کو 2017،18 کے ٹریک پر لائے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا، مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 کا رکن ہوتا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں نواز شریف جلسے خطاب کریں گے، پوری امید ہے عوام نواز شریف پر اعتماد کریں گے، البتہ ہمیں نہیں لگتا جنوبی پنجاب میں ہماری پوزیشن کمزور ہے۔ بلاول سمیت دیگر سیاسی مخالفین کی تنقید پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم تنقید کا برا نہیں مناتے، ہم تنقید کا برا نہیں مناتے مگر تنقید سیاسی انداز میں ہونا چاہیے، بلاول تنقید تو کررہے ہیں حل پیش نہیں کر رہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، الیکٹیبلز ہونا کوئی گالی یا برائی نہیں، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ختم ہوگئے کیا ہم لاڈلے ہوگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات پر اپیلوں پر سماعت ہونا چاہیے، پاکستان کے خلاف سازش کی گئی فتنے کو مسلط کیا، 9 مئی واقعات میں ملوث افرادکا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015