ایران نے انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے قریب ایک قدم بڑھاتے ہوئے جانوروں پر مبنی ایک حیاتیاتی کیپسول کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کیپسول کو ایرانی ساختہ ’سلمان‘ راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے 80 میل خلا میں بھیجا گیا ہے جس کا مقصد اس کی لانچنگ، ریکوری اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ کیپسول کی ڈھال، ایروڈئینامک ڈیزائن، کنٹرول سسٹم اور بائیولوجیکل مانیٹرنگ ٹیسٹ کرنا ہے۔ ایرانی خلائی ایجنسی کے ترجمان حسین دلیرین نے کہا کہ یہ کیپسول ملکی طاقت پر انحصار اور وزارت دفاع میں خلائی صنعت کے ماہرین کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حسین نے مزید کہا کہ لانچ نے کئی بائیو کیپسول سسٹمز کے لیے اس پہلے ٹیسٹ کو مارک کردیا ہے اور لانچر کے پہلے ورژن نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ راکٹ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے لاجسٹکس کے ایرو اسپیس ونگ نے بنایا ہے۔ایرانی خلائی ایجنسی کے مطابق، 1,100 پاؤنڈ وزنی کیپسول اب تک کا سب سے بھاری حیاتیاتی کیپسول تھا جسے ایران نے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015