غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، المغازی کیمپ پر تازہ بمباری میں 55 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک ہی روز میں اسرائیل کے 250 حملوں میں 300 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول اور وسطی غزہ میں گھر کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و متعدد زخمی ہوگئے، ادھر خان یونس کا مرکزی اسپتال النصر شہیدوں اور زخمیوں سے بھرگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار ہوگئی جب کہ اسرائیل کے وھشیانے حملوں میں 50 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس کے خاتمے کی شروعات ہوچکی ہے۔ حماس نے بینجمن نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جنگ جاری ہے، اسرائیلی قیدیوں کو فوجی طاقت کے ذریعے رہا نہیں کرایا جا سکتا، گلیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں اڑتالیس گھنٹے کئے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ غزہ میں حماس کی کارروائیوں میں 450 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادمیر پیٹون اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنازع کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔ ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی سلامتی کونسل میں قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دانائی اور صبر سے پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل کرنا ہوگا، یرغمالیوں کی رہائی اور عبادت گاہوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں میں جگہ کم، پناہ گزین زیادہ ہونے سے بیماریوں کی یلغار ہے، اکتوبر سے اب تک 54 ہزار 486 افراد سانس کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 33 ہزار 551 افراد پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوئے جب کہ 12 ہزار 635 افراد کو جلد کی بیماری کا سامنا ہے۔ عالمی ادارے نے کہا کہ اس دوران ایک ہزار پانچ چکن پاکس کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تین لاکھ 50 ہزار فلسطینی انفیکشن سے متاثر ہوگئے ہوئے جب کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کی ایک تہائی آبادی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015