متحدہ عرب امارات کے ہوائی کرایوں میں جنوری کے وسط کے بعد 50 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، زیادہ مانگ والے راستوں پر ہوائی کرایوں میں بڑی کمی کی توقع ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سالانہ شاپنگ فیسٹیول کی وجہ سے دبئی کے کرائے اس وقت 25 سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔ ٹریول انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کرایوں میں 50 سے 60 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ شاپنگ سیزن ختم ہونے پر فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ دبئی میں قائم ایم پی کیو ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او میلون پراڈو نے بتایا کہ فضائی کرایوں میں کمی جنوری 2024 کے دوسرے اور تیسرے ہفتے سے نظر آئے گی۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کی وجہ سے اس وقت دبئی کے ہوائی کرایے زیادہ ہیں۔ بڑے ٹور گروپس کی طرف سے کی گئی بڑی بکنگ کی وجہ سے ہوائی کرایے بھی غیر معمولی ہیں۔ دبئی میں کام کرنے والے فلپائنی سردیوں کی تعطیلات کے لیے گھر چلے گئے ہیں۔ ان کی واپسی کی وجہ سے کرایوں میں کمی نہیں کی جائیگی۔ فروری تک فلپائن جانے والے راستوں پر کرائے زیادہ رہیں گے۔ منیلا سے دبئی کا کرایہ جنوری کے آخر میں 2,000 درہم ہو جائے گا جبکہ اس وقت یہ 5,000 درہم ہے۔دبئی سے پیرس کا کرایہ 2722 درہم ہوگا جبکہ ایمسٹرڈیم سے دبئی کا کرایہ 3005 درہم ہوگا۔ سان فرانسسکو سے دبئی کا کرایہ فی الحال 7600 AED ہے۔ جنوری کے وسط میں کرایہ 5,943 درہم ہو گا جبکہ بوسٹن سے دبئی کا کرایہ 4,276 درہم ہو گا۔ 15 سے 29 جنوری تک دبئی سے لندن تک یک طرفہ اکانومی کلاس کا کرایہ 2140 درہم ہوگا۔ اس وقت یہ 5135 درہم ہے۔ نیویارک سے دبئی کا کرایہ 3519 درہم ہوگا جبکہ اس وقت 6487 درہم ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015