پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی عبوری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے والد نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیکریٹری دفاع، نیب، ایف آئی اے اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز خان کے روبرو ہوئی جس میں وکیل نے کہا کہ حکومت کو مراد سعید کی گرفتاری سے روکا جائے، مقدمات کی تفصیلات دی جائیںٰ ہمیں تفصیل معلوم نہیں تو کہاں جائیں گے تفصیلات مل جائیں تو ضمانت کرالیں گے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قاضی انور نے پہلے بھی مراد سعید کیلئے کیس کیا تھا، ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ مراد سعید عدالت میں پیش نہیں ہوا اس لیے ریلیف نہیں دیا، یہ درخواست بھی مراد سعید کے والد نے دی ہے۔ وکیل نے کہا کہ مراد سعید اس لیے نہیں آسکتے کیونکہ کہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جسٹس اعجاز خان نے پوچھا کہ مقدمات کی تفصیلات کب تک دے سکتے ہیں؟ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایک ہفتے میں تفصیل دے دیں گے۔ بعدازاں عدالت نے حکومت سے مقدمات کی تفصیل ایک ہفتے میں طلب کرتے ہوئے مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں مراد سعید کے والد نے کہا ہے کہ حکومت کو مراد سعید کی گرفتاری سے روکا جائے، کئی بار درخواست کے باوجود مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی، مراد سعید کے خلاف تمام درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015