آئی فون ایپس ٹریکنگ سے متعلق نیا فیچر متعارف

کیا آپ کو معلوم ہے شاپنگ ایپس آپ کے آئی فون کو ٹریک کرتی ہیں جن سے بچا جاسکتا ہے۔ آئی فون استعمال کرنے والے اس کی سکیورٹی سے مطمئن نظر آتے ہیں، فیس آئی ڈی، ٹچ آئی ڈی اور پاسکوڈ کے ذریعے آئی فون کے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاتا ہے تاہم شاید سب آئی فون استعمال کرنے والے یہ نہیں جانتے کہ شاپنگ ایپس آپ کے آئی فون کو ٹریک کرتی ہیں۔ اگر آپ ان ایپس کی ٹریکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایپل کی سکیورٹی میں اس کا حل بھی موجود ہے۔ ایپل کے پاس ایک ایسا فیچر ہے جس کو ایک بار فعال کرنے سے آپ جان سکتے ہیں کہ کون سی ایپس آپ کو ٹریک کررہی ہیں اور اسی فیچر سے آپ ان سب سے بچ بھی سکتے ہیں۔ ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی اس فیچر کو ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی کہا جاتا ہے جو تمام ٹریکنگ ایپس کو چیک کرکے ان کو ٹریکنگ سے بلاک کرسکتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی وہ ٹول ہے جو آئی فون کے صارفین کو بتاتا ہے کہ ایپس کس طرح سے آپ کو ٹریک کرسکتی ہیں یا نہیں، یہ آپ کی ڈیوائس اور ایپس کو درمیان کے لنک کو بلاک کردیتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر 2020 میں اس وقت متعارف کروایا گیا تھا جب ایپل نے اپنا آئی او ایس 14 ورژن کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایپل اپنی تمام ڈیوائسز چاہے وہ آئی او ایس ہو یا آئی پیڈ او ایس یا پھر میک او ایس کو وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتا رہتا ہے جس کا مقصد اپنی ڈیوائسز کی سکیورٹی کو محفوظ بنانا ہے۔