کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریول انشورنس کمپنی ’برکشر ہیتھاوے ٹریول پروٹیکشن‘ کی جانب سے سیاحوں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی رواں سال کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مذکورہ فہرست کے مطابق کینیڈا کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک کا اعزاز مل گیا جبکہ سوئٹزر لینڈ کو دوسرے اور ناروے کو تیسرے نمبر پر سیاحت کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر آئرلینڈ، پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز، چھٹے نمبر پر برطانیہ، ساتویں نمبر پر پرتگال، آٹھویں نمبر پر ڈنمارک، نویں نمبر پر آئس لینڈ، دسویں نمبر پر آسٹریلیا، گیارہویں نمبر پر نیوزی لینڈ، بارہویں نمبر پر جاپان، تیرہویں نمبر پر فرانس، چودھویں نمبر پر اسپین اور پندرہویں نمبر پر برازیل کو سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ کینیڈاکینیڈا اس سال مسافروں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست ہے، اس کی اہم وجہ جرائم کیخلاف سخت قوانین کا نفاذ اور بہترین سیاسی استحکام بتایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ ملک چھٹے نمبر پر تھا۔ سوئٹزرلینڈسوئٹزر لینڈ نے سیر محفوظ ترین ممالک میں دوسرا مقام حاصل کیا، یہ ملک اپنی سیکیورٹی صورتحال اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ اپنے اعلیٰ معیار زندگی اور خوبصورت فطری مناظر کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں کی جھیل جنیوا اور جھیل زیورخ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔ ناروےرقص کرنے والی روشنیوں کے خوبصورت نظاروں سے مزین ناروے نے فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا، ناروے بھی جرائم کی شرح، دہشت گردی کی سرگرمیوں اور پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے بھی محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، ناروے کا دارالحکومت اوسلو بھی ملک کا محفوظ ترین علاقہ رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015