مہنگا ئی کا جن بےقابو، ایک ماہ میں آٹا، دالیں اور سبزیاں 34 فیصد تک مہنگی

ٹماٹر 34 فیصد، سبزیاں 23 ، دالیں 19 اور گندم 15 فیصد تک مہنگی ہوئیں، وفاقی ادارہ شماریاتستمبرمیں مہنگائی ميں1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اورشرح 23.2 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 26.1 فیصد رہی۔ اس سے قبل اگست میں مہنگائی 27.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
ادارہ شماریات نےبتایا کہ گزشتہ ماہ ٹماٹر 34 فیصد،سبزیاں 23 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ 1 ماہ میں دال مونگ 19.53 فیصد، آلو 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔
اس کےعلاوہ گندم 15 فیصد، انڈے 14 فیصد،چکن 13 فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ ماہ چائے ساڑھے 11 فیصد، بیسن 10 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹ 8 فیصد،دال چنا 6.90 فیصد،دال ماش 6 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہے۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ گھی 4.50 فیصد، پیاز 4 فیصد تک سستی ہوئی ہے جب کہ دال مسور 3 فیصد، کوکنگ آئل 2 فیصد اور چینی تقریبا 1 فیصد تک سستی ہوئی ہے۔