ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کے 100 فی صد خالص رس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس کا پیا جانا بچوں میں وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اضافی کیلوریز (حراروں) اور وزن میں اضافے سے بچا جا سکے۔ بچوں پر کیے جانے والے مطالعوں کے حوالے سے ایک ریویو میں بتایا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر کا پھلوں کے خالص رس کا گلاس باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں سے تعلق رکھتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھوٹے بچوں کے وزن میں بڑے بچوں کی نسبت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ بڑوں پر کی جانے والی تحقیق کے ساتھ وہ تحقیق جن میں کیلوریز کی کھپت مرکز نہیں تھیں ان میں بھی 100 فی صد خالص رس کا تعلق وزن میں اضافے سے پایا گیا۔ محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ اضافی کیلوریز اس تعلق میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹورونٹو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ مشیل نیوین کےمطابق تحقیق کے نتائج 100 فی صد خالص جوس کی کھپت کو بالخصوص چھوٹے بچوں میں محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص جوس زیادہ مقدار میں مٹھاس اور توانائی کا حامل ہونے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا سبب ہوسکتے ہیں۔ ان مشروبات میں ثابت پھل کے مقابلے میں انتہائی معمولی مقدار میں فائبر ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھرے پیٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔ جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں 42 مطالعوں کو دیکھا گیا جن میں 17 بچوں اور 25 بڑوں پر مشتمل تھے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015