ایک منفرد مگر طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فروٹ جوسز پینے والے بچوں میں وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور وہ جلد ہی موٹاپے کا شکار بن جاتے ہیں۔ عام طور پر پھلوں کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا اور کہا جاتا ہے لیکن ماہرین صحت کے مطابق کم عمر بچوں کو پھلوں کے جوس پلانا ان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ کینیڈا کے ماہرین نے 46 ہزار بچوں کا ڈیٹا کا جائزہ لیا اور انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں کی جانے والی 42 مختلف تحقیقات کا بھی مطالعہ کیا۔ ماہرین نے جائزہ لیا کہ ایک سے 15 سال کے بچوں کو پھلوں کا جوس پلانے سے ان کے وزن میں کیا فرق پڑتا ہے؟ ماہرین نے نتائج سے اخذ کیا کہ بچوں کو 100 فیصد پھلوں کا جوس پلانے سے ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار بن جاتے ہیں جب کہ ان کے زائد الوزن ہونے کا سلسلہ بڑی عمر تک چلتا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رس کا ایک گلاس بچوں کی صحت کیلئے کتنا اہم؟ نئی تحقیق ماہرین صحت کے مطابق عام طور پر ایک سال سے کم عمر بچوں کو جوس یا ڈرنکس نہیں دینی چاہئیے جب کہ 4 سال کی عمر کے بچوں کو یومیہ 4 اونس تک جوس دیا جانا چاہئیے لیکن دنیا بھر میں بچوں کو جوس پلانے کا سلسلہ بہت تیز ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر والدین غلط فہمی سے بچوں کو پھلوں کا جوس پلاتے ہیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ اس سے بچے صحت مند رہیں گے اور ان کے جسم میں پانی کی نمکیات کم ہوگی لیکن دراصل پھلوں میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے بچوں کا جوس پینا ان کے موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015