ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گوشت اور دودھ کے بجائے پھلوں، سبزوں اور خشک میوہ جات پر مبنی غذائیں کھانے والی ادھیڑ عمر خواتین کم سے کم 11 مختلف بیماریوں سےمحفوط رہ سکتی ہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے 46 ہزار سے زائد خواتین کی غذائی عادتوں اور ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے 1984 سے 2016 کے درمیان 48 سال کی عمر کی غذائی عادات کو دیکھا اور جائزہ لیا کہ کون سے خاتون کس طرح کی غذا کھا رہی ہے۔ بعد ازاں ماہرین نے مذکورہ تمام خواتین کی صحت کا جائزہ لیا، جس میں جسمانی سمیت ذہنی صحت بھی شامل ہے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے دودھ اور گوشت کے بجائے پھلوں، سبزوں اور خشک میوہ جات سے پروٹین اور دیگر غذائی ضروریات پوری کی تھیں، ان کی صحت بہتر تھی۔ ماہرین نے قدرتی غذائیں جنہیں پلانیٹ بیسڈ فوڈ قرار دیا گیا کھانے والی 4 ہزار کے قریب خواتین کی نشاندہی کی، جنہیں صحت مند شخص قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں : پروٹین سے بھرپورغذائیں خواتین کی صحت کیلئے کتنی مفید؟ نئی تحقیق یعنی ماہرین نے پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات سے پروٹین سمیت دیگر غذائی ضروریات پوری کرنے والی خواتین کو کینسر، فالج، امراض قلب اور شوگر سمیت 11 مختلف بیماریوں سے محفوظ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ دودھ اور گوشت کے مقابلے پھلوں، سبزیوں اور خشک میوہ جات کھانے والی ادھیڑ عمر خواتین ذہنی اور جسمانی طور پر زیادہ تندرست رہتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ تحقیق کے نتائج حوصلہ کن ہیں مگر اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں کیا کردار ہوتا ہے؟
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015