ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اسلام آبادپہنچ گئے، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نےایرانی وزیرخارجہ کااستقبال کیا۔ وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےایرانی وزیرخارجہ عبدالیہان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے،ون آن ون ملاقات کےبعدوفود کی سطح پرمذاکرات شروع ہوں گے،پاک ایران تعلقات کو مکمل معمول پرلانا ایجنڈےمیں شامل ہے۔ Foreign Minister of Iran @Amirabdolahian has arrived in Islamabad at the invitation of Foreign Minister @JalilJilani. He was received at the Nur Khan airbase by Additional Foreign Secretary (Afghanistan and West Asia) @RahimHayat. During the visit, Foreign Minister Abdollahian… pic.twitter.com/97dNxXwmxE — Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) January 28, 2024 دفتر خارجہ کےذرائع کے مطابق حسین امیرعبداللہیان اپنےدورے کےدوران وزارت خارجہ کےحکام کے ساتھ ساتھ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کےمطابق دورے کےدوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی بھی زیر غور آئے گی۔