حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومتِ سندھ نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔