شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حیران کن طور پر نصف گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ ٹک ٹاک بنیادی طور پر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی وجہ سے ہی اس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ لیکن دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اس لیے ٹک ٹاک نے بھی گزشتہ برس قدرے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔ ٹک ٹاک نے 2023 میں 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل پلیٹ فارم نے 10 منٹ جب کہ اس سے قبل پلیٹ فارم نے 5 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا تھا۔ آغاز میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی تھیں، جنہیں جلد ہی ڈیڑھ منٹ تک کردیا گیا تھا اور کئی سال تک پلیٹ فارم پر صرف 90 سیکنڈز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔ لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے محدود کانٹینٹ کریئیٹرز کو نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک رسائی دے دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد ٹک ٹاک پر 30 منٹ تک کی طویل ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015