چیٹ جی پی ٹی کے خلاف انکوائری میں ایک اہم انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا کہ ChatGPT ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، ایک اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کا پتا اس وقت چلا جب اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے انکوائری کی، اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی ’گرانتے‘ نے پیر کے روز اوپن اے آئی کو بتایا کہ اس کی مصنوعی ذہانت کی چیٹ بوٹ ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ یہ چیٹ بوٹ انٹرنیٹ سے بڑی مقدار میں ڈیٹا فراہم کرنے پر انحصار کرتا ہے، انکوائری میں ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد اب چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے پاس اپنے دفاع میں جواب دینے کے لیے 30 دن ہیں۔ یاد رہے کہ اٹلی نے ڈیٹا کے تحفظ پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے، یہ پہلا مغربی ملک تھا جس نے پرائیویسی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارچ 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا، اور چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تحفظات دور کیے جانے پر اٹلی نے 4 ہفتوں بعد اسے بحال کر دیا۔ اگر الزام ثابت ہو جائے تو یورپی یونین قانون کے تحت قواعد کو توڑنے والی فرموں کو کمپنی کے عالمی کاروبار کے 4 فی صد تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اٹلی کا ڈی پی اے یورپی یونین کے یورپی ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جس نے اپریل 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی تھی۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015