علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد امین اللہ انتقال کرگئے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے والد میجر (ر) امین اللہ گنڈا پور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علی امین کے والد کی نمازجنازہ 11 بجے ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔