لاہور میں مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی جان بچانے والی خاتون پولیس افسراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہربانو نقوی کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اے ایس پی شہر بانق نقوی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے اے ایس پی شہر بانو کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو ایسی بہادر پولیس خواتین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اے ایس پی شہر بانو کو بطور شاہی مہمان دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ یاد رہے کہ 25 فروری کو صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس صورتحال میں پنجاب پولیس کی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی 15 ہیلپ لائن کی کال پر جائے وقوع پہنچیں، ان کی جانب سے بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015