دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی قسم ہے۔ یکم فروری 2024 کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ایک رپورٹ میں کینسر کے چونکا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں کینسر کے نئے کیسز کی تعداد 2 کروڑ جبکہ اموات ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئیں۔ 2022 میں دنیا بھر میں کینسر کے 12.4 فیصد کیسز پھیپھڑوں کے سرطان کے تھے جس کے بعد بریسٹ کینسر (11.6 فیصد) جبکہ colon کینسر (9.6 فیصد) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ کینسر کی مجموعی اموات میں سے 18.7 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئیں، جس کے بعد colon کینسر (9.3 فیصد)، جگر کا کینسر (7.8 فیصد) اور بریسٹ کینسر (6.9 فیصد) رہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں میں پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ ان میں تمباکو نوشی کی عادت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھیپھڑوں کی کینسر کی علامات کو جاننا ضروری ہے تاکہ اس مرض کی تشخیص جلد از جلد ہوسکے۔ علامات عموماً پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات ابتدائی مرحلے میں ظاہر نہیں ہوتیں۔ یہ علامات یا نشانیاں اس وقت نظر آتی ہیں جب بیماری کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی چند علامات قابل ذکر ہیں۔ 1۔ ایسی کھانسی جو ٹھیک نہ ہو۔ 2۔ کھانسی میں خون آنا، چاہے معمولی مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔ 3۔ سانس لینے میں مشکل محسوس ہونا۔ 4۔ سینے میں تکلیف ہونا۔ 5۔ آواز کا بیٹھ جانا یا بھاری ہو جانا۔ 6۔ بغیر کسی کوشش کے جسمانی وزن میں اچانک کمی آنا۔ 7۔ ہڈیوں میں تکلیف ہونا۔ 8۔ سر یا کمر میں درد کی شکایت ہونا۔ ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟ اگر اوپر درج علامات کا تسلسل برقرار رہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول بھٹو
- اگر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو بروقت نہ سمجھا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں، محسن نقوی
- صدر ٹرمپ سے سعودی وزیرِدفاع کی ہنگامی ملاقات، سعودی ولی عہد کا اہم پیغام پہنچایا
- حکومت کا سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری
- امریکا اور ایران کو اسلام آباد ایم او یو کی جانب دوبارہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں: پاکستان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






