ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر کا بھارتی ریکارڈ کس کے نام؟

ٹی 20 میں سب سے زیادہ صفر کا بھارتی ریکارڈ کس کے پاس ہے؟
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر کا شرمناک بھارتی ریکارڈ کپتان روہت شرما کے نام ہوگیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں دوسری ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے کا گیسو ربادا کی وکٹ بن گئے تھے، روہت 10 ویں مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں صفر پر رخصت ہوئے،یہ کسی بھی بھارتی بیٹر کے بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے، ان میں سے 4 مرتبہ تو وہ رواں کیلنڈر ایئر میں صفر پر رخصت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی سیریز میں شامل ٹیموں میں کس کا پلڑا بھاری؟
روہت کے بعد اس بھارتی فہرست میں لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنگل ہندسے میں آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، 43 ویں مرتبہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں دہرے ہندسے میں نہیں پہنچ سکے، اس معاملے میں انھوں نے آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کو پیچھے چھوڑا۔