سائفر کے معاملے میں عمران نیازی نےقوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، سائفر کے معاملے میں قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی، کبھی کسی نے وطن کا وقار اس طرح مجروح نہیں کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ آڈیو لیک میں کہا گیا امریکا سے آنے والے تار پر امریکا کا نام نہیں لینا، عمران نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے قوم سے فراڈ کرتا ہے، یہ فراڈیا ہے فراڈیا،میں قسم کھا کرکہتا ہوں کہ یہ فراڈیا ہے فراڈیا، اس نے کہا کہ میں کے پی میں 300 یونٹ لے کر آؤں گا، ایک بھی یونٹ نہیں لایا، کے پی قرض لے لے کر ڈیفالٹ کے قریب ہے۔