جاپانی کرنسی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے سود کی شرحوں میں اضافے کے اعلان کے باوجود جاپانی کرنسی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 34 برسوں میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بدھ کے روز ایک امریکی ڈالر کی قیمت 151.975 ین تک پہنچ گئی، جو کہ 1990 کے وسط کے بعد سے ین کے استحکام کی کم ترین سطح ہے، دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی سی کمی آئی اور ڈالر 151.36 پر بند ہوا، اس سے قبل آخری بار ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر 151.19 تک پہنچ گئی تھی۔ جاپان کے اعلی مالیاتی حکام نے تیزی سے کمزور ہوتی کرنسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم میٹنگ بلائی، جس میں انھوں نے کہا کہ کرنسی کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے وہ مارکیٹ ٹریڈنگ میں مداخلت کے لیے تیار ہیں۔ جاپان نے 2007 کے بعد رواں ماہ پہلی بار سود کی شرحوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جو مالیاتی نظام میں ایک تاریخی تبدیلی تھی، تاہم یہ اقدام بھی ین کی گرتی ہوئی قیمت کو مستحکم کرنے میں ناکافی ثابت ہوا، دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں اب بھی جاپان میں سود کی شرح کافی کم ہے۔ یوکرین پر روسی حملے سے پہلے تک ین ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 115 پر تھا، تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران اس میں نمایاں طور پر مسلسل کمزوری آتی رہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا: صدر
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015