پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے، آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔ آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔ یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کےساتھ 3مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلامیں بھیجا گیا تھا۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015