ملک بھر میں سولر پینلز مزید سستے ہوں گے، خام مال اور دیگر آلات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ 2024 کی تقریر کے دوران سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کے لئے درآمد پر رعایت دینے کا اعلان کیا۔ بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی ضرورت کے لیے سولر پینلز برآمد کرنے یا تیار کرنے پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔ سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پلانٹ، مشینری، اس سے منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز، بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ان رعایتوں کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 میں ملک میں سولرانرجی کے فروغ کے لیے اس کے خام مال پر ٹیکس کی غیر معمولی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد سولر پینل، سولر انورٹر، سولر بیٹری سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ فنانس بل 2024-25، انکم ٹیکس میں مجوزہ اضافہ، کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ فنانس بل کے مطابق حکومت نے بجٹ میں سولر سیل مینوفیکچر کے تقریباً خام مال پر ٹیکس ختم کردیا ہے، گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے خام مال پر 3 فیصد ٹیکس عائد تھا، اس کے علاوہ فنانس بل کے مطابق حکومت نے سولر پی وی ماڈیولز پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین اور آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔ اسی طرح حکومت نے سولر انورٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین یا آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لتیم آئن بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور آلات پر ٹیکس ختم کردیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جوہری تنصیبات کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے، آئی اے ای اے کو کسی صورت رسائی نہیں دیں گے، باقر قالیباف
- شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: قطر
- عدالتی نظام میں احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری انصاف فراہم کیا جا سکے، چیف جسٹس
- پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کرے، عالمی بینک
- پاکستانی اسپنر ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے، آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






