وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مالیاتی شمولیت اور مساوی بینکاری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی جانب سے زیرِ بحث موضوعات میں تیزی سے پیش رفت حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے بھی ملاقات کی۔






