جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول کا منشور ہے: آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان ہے شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے: شیخ رشید
ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ، جیالے قابل فخر ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے ،ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نیا ریکارڈ، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب
واضح رہے گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ این اے 157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی کو شکست دی۔