وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
محمود خان نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نیا ریکارڈ، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب
محمود خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے، واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے: شیخ رشید
محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین عمران خان کو ہرا نہ سکے، خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔
محمود خان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔






