عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کرپشن کیس میں طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم اسلام آباد پولیس کے عدم تعاون کے باعث اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔
جس پر اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت نے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے خبردار کیا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔