موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کیا ہے۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے علی موسیٰ گیلانی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بارپھر گیلانی خاندان پراعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی و پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو کو شکست دی تھی۔