فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا جبکہ کراچی، پشاور، چارسدہ میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں کا ووٹ کم ہوا ہے۔فافن کے مطابق عام انتخابات کے مقابلہ میں ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ…
رپورٹ کے مطابق سب سے کم ٹرن آوٹ این اے 239 کورنگی میں 14.8 فیصد رہا اور عام انتخابات کی نسبت ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ 6 حلقوں میں بڑھا جبکہ 5 میں کم ہوا۔فافن کے مطابق پی ٹی آئی کا ووٹ مردان، خانیوال، شیخوپورہ، بہاولنگر، ملتان اور ننکانہ صاحب میں بڑھا اور تحریک لبیک پاکستان کا 7 حلقوں میں ووٹ بنک کم جبکہ ایک حلقہ میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کا 2 حلقوں میں ووٹ بڑھا جبکہ 2 حلقوں میں کم ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے ووٹ بنک میں اضافہ کی وجہ پی ڈی ایم اتحاد بنا، این اے 157 میں ن لیگ کو 2018 میں ملنے والا 62 ہزار 307 ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑے۔
فافن کے مطابق این اے 157 میں پی ڈی ایم کو 2018 کے مقابلہ میں 25 ہزار 540 ووٹ کم پڑے، این اے 157 میں پی ٹی آئی کو 2018 کے مقابلہ میں 4ہزار 770 ووٹ زیادہ پڑے جبکہ ن لیگ کا 3 حلقوں میں ووٹ بڑھا جبکہ 2 حلقوں میں کم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کا این اے 108 فیصل آباد اور پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹ کم ہوا۔






