الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایک بار بھر ملتوی کردیا۔
کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جو چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس 15 روز بعد پھر کیا جائے گا۔ جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے اور الیکشن کمیشن نے وفاق سے کراچی بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق جواب مانگا تھا۔






